معروف نفسیات دان ڈیل کارنیگی کی شہرۂ آفاق کتابوں کا مجموعہ
جنہیں پڑھ کر کروڑوں افراد جینے کا ہنر سیکھ چکے ہیں-
کلیات ڈیل کارنیگی | مترجمین : سحرش وارث ، ریحان عارف
ڈیل کارنیگی کی چھ کتابوں کا دلکش مجموعہ
1- پریشان ہونا چھوڑئیے، جینا سیکھئے
2- میٹھے بول میں جادو ہے
3- کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں
4- گفتگو تقریر ایک فن
5- 39 بڑے آدمی
6- مانیں نہ مانیں
ضخامت 928 صفحات | مجلد کوالٹی | بڑا سائز
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر میسج کریں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ اپنے گھر کی زینت بنائیں، شکریہ!
کچھ ڈیل کارنیگی کے بارے میں!
ڈیل کارنیگی 24 نومبر 1888ء میں مسوری امریکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا مکمل نام ڈیل بریکن ریج کارنیگی (Dale Breckenridge Carnegie) ہے۔ آپ نے وارنسبرگ سٹیٹ ٹیچرز کالج میں تعلیم حاصل کی۔ ایک منجھے ہوئے سیلز مین اور معروف اَداکار کے طور پر آپ نیویارک جاتے اور YMCA کے ارکان کو کمیونی کیشنز کی تعلیم دیتے۔ 1912ء میں بین الاقوامی سطح پر ’’ڈیل کارنیگی کورس‘‘ کا آغاز کیا۔ آپ نے کئی شہرۂ آفاق کتابیں تحریر کیں جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
1913: Public Speaking and Influencing Men In Business.
An introduction to public speaking.
1926: How to Develop Self-Confidence and People by Public Speaking
1932: Lincoln the Unknown.
A biography of Abraham Lincoln.
1936: How to Win Friends and Influence People.
A self-help book about interpersonal relations and how to succeed.
1946: Five Minute Biographies
1944: How to Stop Worrying and Start Living.
A self-help book about stress management.
1962: The Quick and Easy Way to Effective Speaking
1964: How to Enjoy Your Life and Your Job
Selections from the Dale Canrgie’s Bestselling books.
ڈیل کارنیگی کی کتابوں کے اُردو تراجم بک کارنر شورُوم کے پلیٹ فارم سے شائع ہوئے۔ جن کے نام قابل ذکر ہیں:
* میٹھے بول میں جادو ہے
* پریشان ہونا چھوڑئیے جینا سیکھئے!
* گفتگو تقریر ایک فن
* 39 بڑے آدمی
* کامیاب لوگوں کی دِلچسپ باتیں
* مانیں نہ مانیں
ڈیل کارنیگی کی کتابوں کی 6کروڑ سے زائید کاپیاں دُنیا کی 38 زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ مسٹر کارنیگی اپنے وقت کے ممتاز لیکچرار اور کئی عالمی لیڈروں کے پسندیدہ مشیر بھی تھے۔ آپ کئی اخبارات میں کالم لکھتے اور ریڈیو پر روزانہ اپنا شو براڈکاسٹ کیا کرتے تھے۔ ڈیل کارنیگی کا قائم کردہ نیٹ ورک آج دُنیا کے ستر سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس میں تین ہزار سے زائید انسٹرکٹرز شامل ہیں۔
ڈیل کارنیگی کی سب سے شہرۂ آفاق کتاب ’’پریشان ہونا چھوڑئیے جینا سیکھئے‘‘ کی دُنیا کی تمام بڑی زبانوں میں کروڑوں تعداد میں اَن گنت کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جسے پڑھ کرکروڑوں افراد پریشان رہنے کی عادت پر قابو پاچکے ہیں۔ اِس کتاب میں ڈیل کارنیگی اُن عملی اُصولوں کا ایک مجموعہ پیش کرتے ہیں جو آج اکیسویں صدی کی برق رفتار دُنیا میں بھی قابل عمل ہے۔ یہ اُصول عمر کے ہر حصے میں فائدہ پہنچانے والے ہیں۔
یہ کتاب پہلی مرتبہ 1937ء میں محض 5 ہزار کے قلیل ایڈیشن کے سا تھ شائع ہوئی۔ اس کتاب کے پبلشر ’’سائمن اینڈ شسٹر‘‘ اور نہ ہی ڈیل کارنیگی کو اس سے زیادہ فروخت ہونے کی توقع تھی لیکن وہ اس وقت حیران رہ گئے جب اس کتا ب نے را تو ں رات کچھ یوں مقبولیت حاصل کی کہ پریس کو عوا م کی بڑ ھتی ہو ئی طلب کو پو را کرنے کے لئے اس کتا ب کے ایڈیشن پر ایڈیشن چھاپنے پڑ گئے اوراس کتا ب نے پریس کی تاریخ میں بیسٹ سیلر کا اعزاز حا صل کر لیا۔ یہ کتاب دلوں کو چھو لیتی اور تشنہ کام انسانی آرزوؤں کو سیر اب کرتی تھی جو کہ ان بے کیف و غمگین دنوں میں ایک عجیب با ت تھی اور اس با ت کا ثبوت گزشتہ پچاس سال سے اس کی مسلسل اِشاعت ہے۔
دُنیا بھر میں کروڑوں لوگ ڈیل کارنیگی کی کتابوں کا مطالعہ کر چکے ہیں اور ان کے بتائے ہوئے اصو لو ں سے متاثر ہو کر اپنی زندگی کو نہایت خوشگوار اور پُرسکون بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی کتاب ’’میٹھے بول میں جادو ہے‘‘ اَب تک 16کروڑ سے زائید فروخت ہونے والی کتاب ہونے پر ورلڈر ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔
ڈیل کارنیگی کا انتقال 66 سال کی عمر میں مرض ہاجکن میں لاحق ہونے سے ہوا۔ انہیں یکم نومبر1955ء کو فارسٹ ہلز نیویارک امریکہ میں دفن کیا گیا۔
Reviews
There are no reviews yet.